روس نے تاجک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں فوج کی تعیناتی پر غور شروع کردیا
ماسکو (اے پی پی) روس نے وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان میں افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں فوج کی تعیناتی پر غور شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی قیادت میں اجتماعی سلامتی کی تنظیم کے ذرائع نے بتایا کہ تاجک افغان بارڈر پرروسی افواج کی واپسی غیرمتوقع نہیں ہوگی۔روسی اخبار کے مطابق حکومت روس تاجکستان کی جانب سے اس حوالے سے درخواست کے بعد کوئی فیصلہ کریگی تاہم ذرائع نے کہاکہ فی الوقت تاجکستان کی جانب سے صرف تکنیکی امداد کی درخواست ملی ہیں۔واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں تاجک افغان سرحد کے حوالے سلامتی کے خطرات پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔