باکسر عامر خان جنگ سے متاثرہ شامی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

باکسر عامر خان جنگ سے متاثرہ شامی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

لندن(بیورورپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکر عامر خان جنگ سے متاثرہ شامی مہاجرین کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے انہوں نے اپنے پرستاروں اور مخیر حضرات سے شامی مہاجرین کی زیادہ سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے عامر خان مہاجرین کیلئے خوراک ‘ کپڑے ‘ جوتے ‘ ادویات ‘ پانی ‘اور دیگر ضروری سامان لیکر متاثرہ افراد کی مدد کیلئے روانہ ہو گئے بولٹن سے نکلنے والے انکا قافلہ برطانیہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ یورپ سے بھی امداد حاصل کریگا اکٹھی ہونیوالا امدادی سامان لیسبوس کے جزریے پر موجود مہاجرین میں تقسیم کیا جائیگا عامر خان نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی اجتماعی اور انفرادی مدد کرنے کا وقت ہے خانہ جنگی سے متاثرہ لوگ گھروں سے بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جتنا ممکن ہو انکی مدد کر کے مشکلات میں کمی کی جا سکتی ہے عامر خان فاؤنڈیشن کی جانب سے غربت کے خلاف ایک پیسہ اپیل بھی کی گئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...