بھارتی ہائی کورٹ کا ہفتے میں ایک دن گوشت بیچنے کا حکم

بھارتی ہائی کورٹ کا ہفتے میں ایک دن گوشت بیچنے کا حکم

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ہائی کورٹ نے ہفتے میں ایک دن گوشت بیچنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں قائم عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصاب جمعرات کے روز گوشت فروخت کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ گوشت بیچنے والوں کی تنظیم مٹن ٹریڈز کی جانب سے ریاست میں گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران مجسٹریٹ نے گوشت پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندی لگانے کے لئے بہت ساری چیزیں موجود ہیں اگر پابندی عائد کرنی ہے تو ان پر لگائی جائے۔ عدالت نے کہا کہ گوشت کی فروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر