انڈیکس193.27 پوائنٹس کمی سے33191.46 پر بند

انڈیکس193.27 پوائنٹس کمی سے33191.46 پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33300اور 33200کی نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب67کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.09 فیصد زائد جبکہ62.56 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33418پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس193.27 پوائنٹس کمی سے33191.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے110 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
، 229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں35 ارب67کروڑ49لاکھ 39ہزار 637 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71 کھرب41 ارب49کروڑ9 لاکھ59 ہزار550 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر13 کروڑ21 لاکھ51ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیرکے مقابلے میں14 لاکھ67 ہزار780 شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت43.59 روپے اضافے سے 919.09 روپے،صفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت38.99 روپے اضافے سے885.00 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی سروس انڈسٹریز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت39.54 پوائنٹس کمی سے800.46 روپے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت35.89 روپے کمی سے789.11روپے پر بند ہوئی۔منگل کو ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ3لاکھ 24 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے کمی سے31.37 روپے اوربائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں78 لاکھ81 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1.03روپے کمی سے23.99 روپے پر بند ہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس147.41 پوائنٹس کمی سے 20190.53 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس184.56پوائنٹس کمی سے 55158.90 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس116.53 پوائنٹس کمی سے 23223.87 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -