افغان حکومت کا پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ ،تجارتی حجم میں 40فیصد کمی

افغان حکومت کا پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ ،تجارتی حجم میں 40فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم میں 40فیصد کمی واقع ہوئی ۔پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا کہناہے کہ گزشتہ چار مہینوں کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم میں 40فیصد کمی واقع ہوئی۔چیمبر کے عہدیداران نے تجارتی حجم میں گراوٹ کاذمہ دار دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات اور ٹرانزٹ مسائل کو قرار دیاہے۔جبکہ دوسری وجوہات میں افغانستان کی خراب اقتصادی صورتحال اور افغان حکومت کا پاکستانی مصنوعات کا غیر رسمی بائیکاٹ ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان رواں سال 5بلین ڈالر کی تجارت ہوئی جبکہ گزشتہ سال 9بلین ڈالر کی تجارت ہوئی ۔افغان تاجروں نے حکومت کی ہدایت کے مطابق مصنوعات کی درآمد کیلئے پاکستان کے بجائے خطے کے دوسرے ممالک جیسا کہ چین ، ترکی ، روس اور بھارت کا رخ کرلیا ہے ۔

مزید :

کامرس -