لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مند ی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس24.30پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5666.42 پربندہو ا۔مجموعی طورپر67کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا6-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 44 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل21 لاکھ26 ہزار 600حصص کا کاروبارہو ا۔

ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے9لاکھ12 ہزار500حصص ۔فرسٹ کیپیٹل ایکوئٹیز لمیٹڈ کے4لاکھ حصص۔ جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے2 لاکھ81ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ الشہیر کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.90 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.06روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس