خدمات کے شعبے کی برآمدات 94فیصد اضافے سے 680ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

خدمات کے شعبے کی برآمدات 94فیصد اضافے سے 680ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) رواں سال ماہ جولائی میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 123فیصد بہتری آئی۔جولائی 2014میں خدمات کے شعبے میں 383.33ملین ڈالرخسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2015میں یہ خسارہ 89.57ملین ڈالرسرپلس میں تبدیل ہو گیا۔منگل کو محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015کے دوران خدمات کی برآمدات میں 93.92فیصد اضافہ ہوا،جو کہ گزشتہ سال کے ماہ جولائی میں 350.92ملین ڈالر کی نسبت رواں سال ماہ جولائی میں بڑھ کر 680.51 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جائزہ دورانیہ مدت کے دوران خدمات کی درآمدات 19.52فیصد کمی کیساتھ جولائی 2014میں 734.25ملین ڈالر سے کم ہو کر جولائی 2015میں 590.94ملین ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔اس طرح ماہانہ بنیادوں پر رواں سال جولائی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران خدمات کے شعبے میں خسارہ 118.68فیصد کم ہو گیا۔ جون 2015کے دوران تجارت کا توازن 479.37ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2015 میں خدمات کی برآمدات 391.11ملین ڈالر سے بڑھ کر 680.51ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 870.48ملین ڈالر سے کم ہو کر 590,94ملین ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔

مزید :

کامرس -