جی ٹی روڈ پر 18دکانیں کمرشلائزیشن فیس نہ جمع کرانے پر سربمہر

جی ٹی روڈ پر 18دکانیں کمرشلائزیشن فیس نہ جمع کرانے پر سربمہر

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر 18دکانیں کمرشلائزیشن فیس نہ جمع کرانے کیوجہ سے سربمہر کر دی ہیں ۔جن میں احمد آئل سٹور،سارا ٹورز اینڈ ٹریولز،حسین لیب،حسین انجنئرنگ کمپنی ،نوید انجنئیرنگ کمپنی، شالیمار ہوٹل ،سبحان اللہ ہوٹل،احمد فیبرکس اور دیگر شامل ہیں ۔ایل ڈی اے کا کہنا ہے ان دکانداروں نے2013سے کمرشل فیس اور کنوریژن فیس جمع نہیں کروائی جس کی وجہ سے دکانوں کو سیل کیا گیا ہے موقع پر موجود کئی لوگوں نے کہا کہ یہ سٹی گورنمنٹ کا ایریا ہے تو ایل ڈی اے کا کہناتھا کہ 2013سے جی ٹی روڈ کا کمرشل کنٹرول ایل ڈی اے کے پاس ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1