پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہونگے

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہونگے

لاہور ( جنرل رپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے انٹری ٹیسٹ کل 17ستمبر جمعرات کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہوں گے۔ جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔پرنسپل جنرل ہسپتال و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتا یا کہ پی جی ایم آئی کا شمار اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ان چند ایک ایسے انسٹی ٹیوٹ میں ہوتا ہے ۔ جہاں پر بیک وقت ملکی و غیر ملکی طلباء و طالبات طب کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر نے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ادارے کے معیاری نظام اور ادارے کی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں برس بھی انٹری ٹیسٹ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر1875امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ جن کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔پرنسپل نے بتا یا کہ اس وقت پی جی ایم آ ئی میں طب کے 46شعبوں میں ڈپلومہ ڈگری کورسز کرائے جاتے ہیں۔ لہذاادارے میں حسب سابق آئندہ بھی صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی داخلہ کیا جائے گا۔جبکہ اکیڈیمک سیشن کا آغاز یکم جنوری2016سے ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1