مہنگائی روکنے کے سارے دعوے دھرے رہ گئے،میاں ایوب

مہنگائی روکنے کے سارے دعوے دھرے رہ گئے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مہنگائی روکنے کے حکومت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور عید الااضحی کے قریب آتے ہی مہنگائی اور گرانفروشی آسمان کو چھو رہی ہے عوام ناقص اشیائے خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں پرائس کنٹرول اور کنزیومر کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہی ہیں ذخیرہ اندوز مافیا نے بھی سر اٹھا لیا ہے اور پھل، گوشت، سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا کر کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منافع خوروں نے عوام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے اور ان کے پنجوں سے عوام کو بچانے والا کوئی نہیں ہے ضلعی انتظامیہ کہیں بھی موجود نہیں اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1