سنی اتحاد کونسل ’’کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ‘‘ مہم چلائے گی

سنی اتحاد کونسل ’’کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ‘‘ مہم چلائے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ’’کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ ‘‘ مہم چلائے گی مہم کے دوران ملک بھر میں کرپشن کے خلاف اجتماعات منعقد کئے جائیں گے کرپٹ مافیا کو بلا تفریق احتساب کے شکنجے میں لایا جائے کرپٹ سیاستدانوں نے جمہوریت کو بدنام کیا ہے سیاستدانوں نے فوج کی کرپشن مخالف کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی تو کو ئی المیہ رونما ہو سکتا ہے اس لئے سیاستدان کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ تاجرانہ ذہنیت والے سیاست کاروں نے کرپشن کو فروغ دیا ہے۔ اب باریوں کی سیاست نہیں چلے گی ۔ مستقبل میں نئی قیادت ابھرے گی اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی ۔ کرپشن کی دیمک نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ مالیاتی دہشتگردی کے خلاف کاروائی وقت کا تقاضا ہے۔ جنوبی پنجاب میں کالعد م تنظیموں کے نیٹ ورک کے خاتمہ کیلئے آپریشن شروع کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد سعید نے مزید کہا کہ نندی پور پر اجیکٹ، ایل این جی اور میٹرو بس پراجیکٹ کا آڈٹ کرایا جائے ملک کی ترقی و استحکام میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے قومی دولت لوٹنے والوں سے معمولی وصولی کے بعد کلین چٹ دینے کی نیب کی پالیسی شرمناک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1