ضلعی سطح پر سفاری پارکس کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام جاری

ضلعی سطح پر سفاری پارکس کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر جنگلات،جنگلی حیات وماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر سفاری پارکس کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے جس کی جلد منظوری حاصل کرکے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر محکمہ تمام اعلی افسران بھی موجو د تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں مربوط حکمت عملی پر تیزی سے کام جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد،جہلم اور بہاولپور میں پارکس کی تزئیں وآرائش وبحالی مجموعی طور پر 163 ملین روپے کی لاگت سے کی جارہی ہے اجلاس کو مزید بتایا کہ ان سکیموں پر 71 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں ان سکیموں کے لئے 57 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1