عثمان آباد کے علاقے میں 2 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

عثمان آباد کے علاقے میں 2 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
عثمان آباد کے علاقے میں 2 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) عثمان آباد کے علاقے میں 2 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان آباد کے علاقے میں 2 سالہ بچہ عثمان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ کھلے مین ہول کا شکار ہو گیا۔ اہل خانہ اور علاقے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

حادثے کے باعث علاقے کی فضاءسوگوار ہے اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار حکام کو علاقے میں کھلے مین ہول سے متعلق نشاندہی کی لیکن اس جانب کوئی توجہ نہ دی گئی۔ اگر حکام نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج یہ حادثہ پیش نہ آتا۔

مزید : ملتان