گوجرانوالہ میں مسلم لیگ کا کسان کنونشن تاریخی ہو گا،کامران سیف

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ کا کسان کنونشن تاریخی ہو گا،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ کا کسان کنونشن تاریخی نوعیت کا ہوگاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں کسانوں کو ان کی پیداوار کی پوری قیمت بھی ادا نہیں کی جارہی اور حکومت اجناس کی جو امدادی قیمت مقرر کرتی ہے اگر چہ و ہ پیداواری لاگت کے مقابلہ میں انتہائی کم ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود کسانوں کو یہ امدادی قیمت پر میسر نہیں ہوتی اور ان کا استحصال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کی رقم ایک سال گزرنے کے باوجود ادا نہیں کی جارہی جو ان سے انتہائی زیادتی ہے۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور میں کسان خوشحال اور خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں ان کو ان کی زرعی اجناس کی پوری پور ی قیمت ادا کی جاتی ہے چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں کسانوں کو زمینوں کے لیے ٹیل تک پانی دستیاب تھا چوہدری پرویز الہٰی کے زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات سے زراعت ترقی کررہی تھی یہی وجہ ہے کہ کسان آج ان کے دور کو یاد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے احتجاج پر انہیں لالی پاپ دے کر وقتی دلاسہ دے رہی ہے مہنگی بجلی، مہنگی کھادوں اور پانی کی عدم دستیابی کے موجودگی میں کسان خوشحال نہیں بلکہ کنگال ہورہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1