بازیابی نعلین پاکﷺایکشن کمیٹی کے قائدین کی لیاقت بلوچ کے ساتھ ملاقات

بازیابی نعلین پاکﷺایکشن کمیٹی کے قائدین کی لیاقت بلوچ کے ساتھ ملاقات

لاہور(پ ر)بازیابی نعلین پاک ؐ ایکشن کمیٹی کے آرگنائزر پیر ایس اے جعفری اور علامہ شعیب الرحمن کی قیادت میں ایکشن کمیٹی کے وفد نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور ان سے نعلین پاک ؐ کی عدم بازیابی اور انکے چوروں کی عدم گرفتاری پر اپنے احتجاج سے آگاہ کیا لیاقت بلوچ نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نعلین مبارک ؐ کا تاحال بازیاب نہ ہونا اسکے تقدس کی پامالی ہے حکومت فوری طور پر نعلین پاکؐ بازیاب اور انکے چور جلد گرفتار کرے جو اسکا فرض منصبی ہے انہوں نے وفد کو اپنی تمام تر ہمدردیوں اور تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1