کسانوں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا ہٹ دھرمی ہے،عثمان حمزہ

کسانوں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا ہٹ دھرمی ہے،عثمان حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے کسانوں کے لیے پیکچ کا اعلان تو کر دیاگیا ہے لیکن اس پر عملد رآمد ہوتا نظر نہیں آتا س سے قبل بھی کسانوں اور دیگر کئی تنظیموں کے لیے پیکچز کا اعلان کیا گیا لیکن کسی پر بھی اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہیں ہوا جس سے ان تنظیموں کو دوبارہ سے سڑکوں پر�آنا پڑا۔
اب بھی جو پیکج وزیرا عظم کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے اس کو کسان تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے اپنے ایک بیان میں عثمان حمزہ کا کہنا تھا کہ زراعت ملک کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اسکے باوجود کسانوں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا ہٹ دھرمی ہے ۔کسانوں تنظیموں نے ٹیوب کے لیے فلیٹ ریٹ کا کہا تھا جس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔کسانوں کے اصل مسائل انکی اجناس کی جائز اور مناسب قیمت ادا کروانا ہے اس پر بھی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔