وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کو یاد رکھیں،علامہ ریاض شاہ

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کو یاد رکھیں،علامہ ریاض شاہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہل سُنّت پاکستان کے مر کزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کو یاد رکھیں کالی بھیڑوں نے سیاست کو بدنام کیا ہے سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ملتان دھماکہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن نا گزیر ہو چکا ہے بھارتی ظلم و ستم تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکتا غیر ملکی ایجنسیوں نے سانپ اور بچھو پال کر ہماری قومی سلامتی پر چھوڑ رکھے ہیں غیر ملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے۔ ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف کے بت پاش پاش ہورہے ہیں حضور نبی کریم سے لامحدود محبت اور غیر مشرو ط وفاداری ایمان کی بنیاد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1