بلدیاتی انتخابات تین ماہ کیلئے مؤخر کئے جائیں،محمد جمیل ملک

بلدیاتی انتخابات تین ماہ کیلئے مؤخر کئے جائیں،محمد جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات تین ماہ کیلئے مؤخر کئے جائیں تاکہ چھوٹی سیاسی جماعتوں کو بھی انتخابی عمل میں حصہ لینے کا پورا موقع میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ برسرا قتدار جماعتیں انتخابات جیتنے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہی ہیں اورپانی کی طرح پیسہ بہایا جارہا ہے، اقتدار میں ہونے کے باعث ان جماعتوں کو امیدوارڈھونڈنے میں بھی بے حدآسانی ہے دوسری طرف چھوٹی سیاسی جماعتیں ملک کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کی تیاری بھی نہیں کرسکیں ،اگر تمام جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم نہ کئے گئے تو یہ بہت بڑی دھاندلی ہوگی جس کے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہونگے،الیکشن کمیشن چھوٹی جماعتوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات صرف تین ماہ کیلئے مؤخر کردے،اس سے صوبہ میں انتخابی ماحول بھی بن جائیگا جو موجودہ حالات میں نظر نہیں آرہا،انہو ں نے مزید کہا پنجاب کے حکمران بلدیاتی الیکشن ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات بھی حکمرانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔