بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں،صاحبزادہ حامد سعید

بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں،صاحبزادہ حامد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی)نظامِ مصطفےٰ پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دی ہے پاک فوج عوامی توقعات کا مرکز بن چکی ہے جنرل راحیل شریف کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے ملتان دھماکہ پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا ثبوت ہے رینجرز کا کراچی کو ٹارگٹ کلرز سے پاک کرنے کا عزم قابل تحسین ہے کراچی میں رینجرز نے نو گو ایریاز ختم کردیئے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تنظیم السعید کے عہدیدارن و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد سعید نے مزید کہا کہ پولیس کلچر کی تبدیلی کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1