سلمان خان پرکشش شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے

سلمان خان پرکشش شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ سٹار سلمان خان پرکشش شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فارملی ٹرسٹ ریسرچ ایڈوائزری(ٹی آر اے)نے بھارت کے16 شہروں میں سروے کیا۔جس کے مطابق سلمان خان کو سب سے زیادہ پرکشش شخصیت قرار دیا جبکہ دوسرے نمبر72 سالہ امیتابھ بچن اور تیسرے نمبر پر49 سالہ شاہ رخ خان رہے ۔اداکارہ دیپکا پڈوکون نے فہرست میں کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میندھرا سنگھ دھون راہول ڈریوڈ،رنبیرکپور،ہیما مالنی،سچن ٹنڈولکر،عامر خان اور ویرات کوہلی بھی اس فہرست میں شامل ہیں

مزید : کلچر