شگفتہ اعوان گلوکارہ بن گئیں

شگفتہ اعوان گلوکارہ بن گئیں

لاہور (فلم رپورٹر)کینیڈین نژادکمپئیر شگفتہ اعوان گلوکارہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمپئیر شگفتہ اعوان جو کینیڈامیں بھی ایک نجی ٹی وی چینلز پر ایک پروگرام ہوسٹ کررہی ہیں حال ہی میں انہوں نے بطور گلوکارہ اپنا ایک البم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شگفتہ اعوان اس البم کی ریکارڈنگ کے لیئے اگلے ماہ پاکستان آئیں گی اور اپنا نیا البم ’’قرار‘‘ریکارڈ کروائیں گی۔

مزید : کلچر