سورج پنچولی کی عالیہ بھٹ ، دیپکاپڈوکون کے ساتھ عشق لڑانے کی خواہش

سورج پنچولی کی عالیہ بھٹ ، دیپکاپڈوکون کے ساتھ عشق لڑانے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کے نوجوان اداکار سورج پنچولی نے عالیہ بھٹ اور دیپکاپڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’ہیرو‘‘سے بالی وڈ میں انٹری دینے والے نوجوان اداکار سورج پنچولی نے کہا ہے کہ وہ ایکشن فلموں کی بجائے رومانوی فلموں میں کام کرنا چاہیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سکرین پر کس اداکارہ کے ساتھ عشق لڑانا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف دو اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور دیپکاپڈوکون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو میں سورج پنچولی اور اتھیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -