سلمان خان فلم’’سلطان‘‘ کیلئے اپنے وزن میں دس کلو اضافہ کرینگے

سلمان خان فلم’’سلطان‘‘ کیلئے اپنے وزن میں دس کلو اضافہ کرینگے
سلمان خان فلم’’سلطان‘‘ کیلئے اپنے وزن میں دس کلو اضافہ کرینگے

  


ممبئی(این این آئی)اپنی نئی آنے والی فلم ’’ سلطان‘‘میں باکسر کے روپ میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے کے لئے دبنگ بالی وڈ اسٹار سلمان خان اپنے وزن میں 10 کلو اضافہ کریں گے۔جی ہاں نئی فلم میں باکسر کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے سلو میاں نے اپنا وزن بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے اپنے ڈائٹ پلان میں بھی کافی تبدیلیاں کی ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم2016ء میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر