ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی

ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی
ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)کرنسی سمگلنگ کیس میں سپر ماڈل ایان علی پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور ہائیکورٹ سے استغاثہ کی درخواست کی مسترد ہونے کو جواز بنا کر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سماعت ملتوی کرا دی۔کسٹمز کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد نے منگل کو سماعت شروع کی تو ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے ایان علی کی ضمانت کے خلاف استغاثہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہے تاہم ابھی اس کی کاپی نہیں مل سکی اس لیے ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ ملتوی کیا جائے۔اس پر جج رانا آفتاب احمد نے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ایان علی کو عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا اس موقع پر عدالت کے ارد گرد انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور کسی کو خصوصی پاس کے بغیر عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ کافی عرصہ سے زیر التوا ہے اور مختلف وجوہات کے باعث اب تک فردجرم عائد نہیں ہو سکی۔ایان علی کو لاکھوں ڈالر سمیت اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -