طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان قول قائداعظمؒ ’’شاندارنصب العین کا تقاضا ہے ‘کام ،کام اور کام‘‘ منعقد ہوا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق بلال منیرنے اول‘ عمار حسن نے دوئم اور درشہوار نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔



ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔