چائلڈپروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن ،مزید 31بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا

چائلڈپروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن ،مزید 31بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 31بچوں کو تحویل میں لے لیا گیاجن میں 24لڑکے اور7لڑکیاں شامل ہیں۔تحویل میں لئے گئے بچوں کی عمریں 5سال سے 14سال کے درمیان ہیں اور ان بچوں میں زیادہ تعداد بھیک مانگنے والوں کی ہے جبکہ کچھ بچے گھر سے بھاگے ہوئے اورگمشدگی کی حالت میں ریسکیوٹیم کو ملے جنہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا گیا اور قانونی تحویل حاصل کر لی گئی ہے جس کے تحت ان بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے داتا دربار، یادگار چوک، لاری اڈا، مال روڈ، انارکلی، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، ایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس، وائی بلاک مارکیٹ ڈیفنس، اچھرہ اور شہر کے دیگر علاقوں سے دوران ریسکیو ان بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہاکہ بھکاری مافیا کے خاتمہ تک بیورو کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4