یونین کونسل 121 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، حاجی اعجاز انور ٹیپو

یونین کونسل 121 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، حاجی اعجاز انور ٹیپو

لاہور (پ ر)یونین کونسل 121 سے چیئرمین کے امیدوار حاجی اعجاز انور ٹیپو اور وائس چیئرمین کے امیدوار محمد ادریس مغل عرف چاچو پوپی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل 121 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں سے عوامی طاقت کے ساتھ مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، ایم این اے پر ویز ملک اور ایم پی اے چودھری باؤ اختر نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، انشاء اللہ اس پر ہر صورت پورا اتریں گے، محمد ادریس مغل نے کہا کہ مخالفین پراپیگنڈے کے ذریعے ہمارے قائدین پر کیچڑ اچھال رہے ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کیچڑ میں گرنا خود انکا مقدر ہے۔ موجودہ حکومت میاں برادران کی قیادت میں ملکی ترقی اورخوشالی کیلئے دن رات کوشاں ہے مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیادپربلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یگی کیونکہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔ اس موقع پر جنرل کونسلر کے امیدوار شہباز جٹ، میاں عمران، میاں نعیم ، ملک کامران، ملک سعید، ملک شفیق، یوتھ کونسلر علی زرہیب اور لیبر کونسلر چودھری ندیم جٹ بھی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4