سپیکر کا انتخاب آئین کے مطابق کیا جائے،حامد سرور

سپیکر کا انتخاب آئین کے مطابق کیا جائے،حامد سرور

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی کاآئینی عہدہ کیوں خالی ہے،آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتافوری طور پر شفاف اندازسے سپیکرقومی اسمبلی منتخب کیا جائے سردار ایاز صادق کی کامیابی کاراستہ ہموارکرنے کیلئے موصوف کودوبارہ سپیکر منتخب کرنے کاشوشہ چھوڑدیا گیا اگر الیکشن کمیشن میں دم ہے تواس بات کیخلاف ایکشن لے ۔ حکمرانوں کے نزدیک آئین کی حیثیت موم کی ناک سے زیادہ کچھ نہیں ہے اصولی طورپر11مئی2013ء کے عام انتخابات میں این اے122میں بڑے پیمانے پردھاندلی بے نقاب ہونے پرسردارایازصادق کوتاحیات نااہل قراردیاجاناچاہئے تھامگر حکمران الٹا موصوف کودوبارہ قومی اسمبلی کاسپیکر منتخب کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی وزراء پورے پروٹوکول کے ساتھ سرکاری امیدوارو ں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں ،الیکشن کمیشن انہیں روکنے کی سکت نہیں رکھتاحکمران دھونس دھاندلی کے بغیر یوسی کاالیکشن بھی نہیں جیت سکتے ،خواجہ احمدحسا ن کی جیت جعلی اورجبر کاشاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سردارایازصادق سمیت ضمنی الیکشن والے قومی وصوبائی حلقوں میں پی ٹی آئی کے مدمقابل سرکاری امیدواروں کووفاقی وصوبائی وزیروں اورمقامی ریاستی انتظامیہ کی بھرپور مددمیسر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سردارایازصادق کودوبارہ سپیکرمنتخب کرنے کاتاثر پری پول رگنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4