ملی مجلس شرعی کااجلاس،آئینی ترامیم کے حق میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

ملی مجلس شرعی کااجلاس،آئینی ترامیم کے حق میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ملی مجلس شرعی پاکستان کا اہم اجلا س گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں مفتی محمد خان قادری کی صدارت اورمولانا فضل رحیم کی مہمان نوازی میں ہوااجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،آئینی ترامیم کے حق میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے اکثریتی فیصلے کوانتہائی غلط اور خطر ناک قراردیا گیا ،علماء کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے سے توہین رسالت ﷺایکٹ اورآئین سے دیگر اسلامی شقوں کے خاتمے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا گیا ہے،علماء کا یہ مطالبہ ہے کہ عدالت عظمیٰ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اوراس کے لئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے ، مطالبہ کرنے والوں میں اعلیٰ عدلیہ کے دو ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں اجلاس میں ملی مجلس شرعی پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین،سابق جسٹس میاں نذیر احمد،جسٹس(ر) سعید الرحمن ،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید، قاری خلیل الرحمن قادری،جامعہ منتظر کے علامہ سید محمد مہدی، علامہ پروفیسرمحمد علی،جماعۃ الدعویٰ کے مولانا عبدالوحید، جماعت اہلحدیث پاکستان کے مولانا شکیل الرحمن ناصر،مولانا زاہدا لراشدی، مرزا محمد ایوب بیگ، مجیب الرحمن انقلابی، مولانا راغب حسین نعیمی،علامہ توقیر،پروفیسر ملک محمد حسین مولانا علامہ احمد علی قصوری، مولانا عبدالرب امجد سمیت دیگر علماء ننے شرکت کی۔