قصورویڈیوسکینڈل کے مقدمہ، 15ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

قصورویڈیوسکینڈل کے مقدمہ، 15ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے قصورویڈیوسکینڈل کے مقدمہ میں ملوث 15ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کی جانب سے قصورواقعہ میں عاصم امیر سمیت 15ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کرلی گئی ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو جیل بھجوا دیا جائے، عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹروقاربھٹی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھجوا نے کا حکم جاری کردیا ہے ،اس سے قبل عدالت 2 ملزمان تنزیل الرحمن اور وسیم سندھی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...