مالی بدعنوانی کیس میں 2سال سے مفرور ملزم کو گرفتار

مالی بدعنوانی کیس میں 2سال سے مفرور ملزم کو گرفتار

لاہور(نامہ نگار)نیب نے مالی بدعنوانی کیس میں 2سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے ملزم کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے احتساب عدالت میں نیب نے سادہ لوح افراد کو رقم دوگنی کرکے دینے کے 2سال پرانے کیس میں مفرور ملزم محمد فیاض کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے سادہ لوح افراد کی لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرنی ہے ، ملزم امجد پرویز کے ریفرنس میں دوران سماعت فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری اب عمل میں لائی گئی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ اس سے رقم کی برآمدگی کے لئے ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے ملزم کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیتے ہوئے اسے نیب کے حوالے کردیا ہے ۔علاوہ ازیں احتسا ب عدالت نے بینک آف پنجاب فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان اور شیخ افضل کے ریفرنس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔عدالت نے اس ریفرنس کے گواہ چودھری محمد ظہیرکو بھی آج 16ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4