ڈاکٹر ماریہ آئزیبل مالڈوناڈوکی اردو ایولوشن اینڈ ریفارمزکے موضوع پر کتاب کی تقریبِ رونمائی کل ہوگی
لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز اور انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز کے زیر اہتمام ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ آئزیبل مالڈوناڈوکی "Urdu Evolution and Reforms"کے موضوع پرلکھی کتاب کی تقریبِ رونمائی بروز بدھ (کل) صبح 11بجے الرازی ہال میں ہوگی ۔ اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ہوں گے۔