پاکستان اور چین کی فوجیں ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرینگی :جنرل راحیل شریف

پاکستان اور چین کی فوجیں ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کرینگی :جنرل راحیل شریف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک228 اے این این) چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی فوجیں مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں وارئیرز تھری مکمل ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے ہمارے تعلقات روز بروز بڑھ رہے ہیں ۔ دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف کام کرتے رہیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے بہادر رینج اٹک کادورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں وارئیرز تھری کا جائزہ لیا ۔ پاک فوج کی جانب سے سپیشل فورسز ایس ایس جی جبکہ چین کی جانب سے پی ایل اے نے سات ہفتوں پر مشتمل فوجی مشق میں حصہ لیا جس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی مختلف تراکیب پر عملی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنگی مشقوں کے دوران مختلف ہتھیاروں کا جائزہ بھی لیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔بعدمیں مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم قربانیاں دی ہیں ، آپریشن ضرب عضب میں اسپیشل سروسز گروپ نے اہم کردار ادا کیا۔دہشت گردی سے پاک پاکستان کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ تقریب میں چین کی سینئر ملٹری قیادت نے جنرل لی فائی کی سربراہی میں شرکت کی

مزید : صفحہ اول