طاقتور اداروں کی طرف سے دوسرے محکموں کی حدود میں مداخلت نیک شگون نہیں ،زرداری

طاقتور اداروں کی طرف سے دوسرے محکموں کی حدود میں مداخلت نیک شگون نہیں ...
 طاقتور اداروں کی طرف سے دوسرے محکموں کی حدود میں مداخلت نیک شگون نہیں ،زرداری

  


دبئی(اے این این) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقتور اداروں کی طرف سے دیگر محکموں کی حدود میں مداخلت نیک شگون نہیں،ملک میں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، جمہوریت انتخابات منعقد کروا کر اقتدار منتقل کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ آئین کی حدود کا احترام، شفاف احتساب اور مخالفین کی رائے کا احترام جمہوریت ہے،ہمیں دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کرنی چاہیے،مسائل سے نمٹنے وقت آئینی حدود اور اختیارات کے اندر رہنا چاہیے۔جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کرنی چاہیے،مسائل سے نمٹنے وقت آئینی حدود اور اختیارات کے اندر رہنا چاہیے، تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں، طاقتور اداروں کی دیگر اداروں کی حدود میں دخل اندازی اچھا شگون نہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت انتخابات منعقد کروا کر اقتدار منتقل کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ آئین کی حدود کا احترام، شفاف احتساب اور مخالفین کی رائے کا احترام جمہوریت ہے۔ جمہوریت کے دشمن مختلف لبادہ اوڑھ کر سامنے آتے ہیں، اس لئے عوام کو جمہوریت کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا جانا چاہیے،اس کے علاوہ دہشت گرد اور انتہاپسند ذہنیت سے بھی جمہوریت کو خبردار رہنا چاہیے۔

مزید : صفحہ اول