ستو کتلہ،میٹھائی کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی

ستو کتلہ،میٹھائی کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی

لا ہور (کرا ئم سیل )ستو کتلہ میں واقع میٹھائی کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح ہسپتال پہنچا دیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے ۔ تفصیل کے مطا بق ستوکتلہ میں واقع امانت سویٹ ہاؤس میں گزشتہ روز اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے، دکان میں موجود دو افراد سہیل اور حامد زخمی ہوگئے۔ اید ھی ایمبولنس نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کیا۔ جہا ں ایک زخمی کی حالت تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے ۔ پو لیس نے کا رروا ئی کا آغازکردیا ہے ۔

مزید : علاقائی