سی آئی اے صدر پولیس کی کاروائی ،کروڑوں کی ہیروئن برآمد ،سمگلر گرفتار

سی آئی اے صدر پولیس کی کاروائی ،کروڑوں کی ہیروئن برآمد ،سمگلر گرفتار

لاہور(سٹی رپورٹر)سی آئی اے صدر پولیس نے پاکستان اور بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو اطلاع ملی کہ بیرون ممالک منشیات سپلائی کرنے بلخصوص اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل ہیروئن بیرون ممالک سپلائی کرنے والے گروہ کے ملزمان علاقہ غیر سے ہیروئن لے کر لاہور آ رہے ہیں جو یہاں سے ملائیشیا ،امریکہ اور بنکاک سمیت دیگر ممالک میں بھجوائی جائے گی۔ جس پر اُُنہوں نے ڈی ایس پی سی آئی صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر انہیں منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا ۔ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ مقبرہ موڑ پر ہیروئن لے کر�آتے ہوئے دو ملزموں امجد اور آفتاب کو گرفتار کر لیا اور ان سے تین کروڑ سے زائد مالیت کی کرسٹل اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی ۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ بیرون ممالک ہیروئن بھجوانے کے کاکام کرتے ہیں اور ان کے کئی ساتھی مختلف ممالک میں ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ملزموں کے انکشافات کی روشنی میں پاکستان میں ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے بیرون ملک منشیات کر کاروبار کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی