ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سیزیادہ درجہ حرارت سبی44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت 43، بھکر، نورپورتھل، روہڑی، شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو 42، بہاولنگر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -