ایم ڈی عارف حمید کیس کا جائزہ لینے کے لئے بورڈآف ڈائریکٹرزکا آج اجلاس

ایم ڈی عارف حمید کیس کا جائزہ لینے کے لئے بورڈآف ڈائریکٹرزکا آج اجلاس

لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی ہیڈآفس میں چئیر مین بورڈآف ڈائریکٹرز کی زیرصدارت آج تین بجے سہ پہر اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بورڈ کے تمام ممبران شرکت کریں گے اور ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کے کیس کا جائزہ لیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عارف حمید کو برطرف کرنے پر انہوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا اور کل عدالت عالیہ میں برطرفی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوگی، جبکہ آج کمپنی ہیڈآفس میں بھی چئیر مین سعید مہدی کی زیرصدارت بورڈ میٹنگ تین بجے سہ پہر ہوگی جس میں عدالتی فیصلے اور کل ہونے والی سماعت سمیت کیس کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس

مزید : صفحہ آخر