کسانوں کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج پر تحریک انصاف کی تنقید بلا جواز ہے،رانا ثناء اللّٰہ

کسانوں کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج پر تحریک انصاف کی تنقید بلا جواز ہے،رانا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسانوں کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج پر تحریک انصاف کی تنقید بلا جواز ہے ۔تحریک انصاف ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی۔ریلیف پیکج پر تنقید کر کے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کسان دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے ۔کسانوں کے لئے اربوں روپے مالیت کے ریلیف پیکج سے ملک میں زرعی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔تحریک انصاف کی سیاست کا محور صرف اور صرف الزام تراشی ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تنقید برائے تنقید کو اپنی پالیسی بنا رکھی ہے اور حکومت کے عوامی فلاح و بہبودکے لئے اٹھائے جانے والے ہر پروگرام پر نکتہ چینی ان کی سیاست کا بنیادی محور بن چکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی منفی سیاست کو بری طرح مسترد کردیا ہے اور کسانوں کے لئے ریلیف پیکیج پرتنقید سے تحریک انصاف کا اصل چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر