پنجاب میں 34ترقیاتی سکیموں کیلئے 37ارب 67کروڑ سے زائد رقم مختص

پنجاب میں 34ترقیاتی سکیموں کیلئے 37ارب 67کروڑ سے زائد رقم مختص

لاہو ر ( کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے نویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 34ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر37ارب 67کروڑ 11لاکھ66ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے نویں اجلاس میں جن34 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی استعداد کو بڑھانے کیلئے 25 کروڑروپے ، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ (لینڈ ایکوزیشن، عوامی، مذہبی عمارتوں کی منتقلی) کی تعمیر کیلئے19 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ80 ہزار روپے، ضلع قصور میں اربن سیوریج ڈرینج سکیم پتوکی (ترمیمی) کیلئے 65 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد سٹی فیز II میں پانی کے وسائل کی توسیع کیلئے فزیبلٹی سٹڈی 1 کروڑ روپے، ضلع فیصل آباد میں سیوریج کے بغیر علاقوں تک سیوریج نیٹ ورک کی توسیع کیلئے 65 کروڑ روپے، ضلع شیخوپورہ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ سرگودھا روڈ کے قیام کیلئے 28 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اثاثوں کیلئے انونٹری مینجمنٹ سسٹم (پی سی II) کیلئے 1 کروڑ 6 لاکھ روپے، خادم پنجاب رورل روڈز منصوبہ کے مخصوص مقامات پر پودے لگانے کیلئے 1 ارب 14 کروڑ 19 لاکھ 41 ہزار روپے، ضلع نارروال میں داؤد خاص گاؤں کو سیلابی پانی سے محفوظ کرنے کیلئے رایہ فلڈ بند کے ساتھ فلڈ پروٹیکشن ورکس کی تعمیر کیلئے 43 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار روپے، ضلع لاہور میں ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کے ضمن میں زمین کی خریداری (پی سی II)کیلئے 5 کروڑروپے، مری آرٹ کونسل کی موجودہ عمارت کو سینما ، آڈیٹوریم ، تھیٹر میں تبدیل کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی تعیناتی (پی سی II) 70 لاکھ روپے، ضلع لاہور میں سنٹرل ریسرچ لیبارٹری، پی جی ایم آئی کے قیام کیلئے 27 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار روپے، ضلع لاہور کے چلڈرن ہسپتال اور انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری کے انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے 73 کروڑ 82 لاکھ 38 ہزار روپے، لاہور میں جی ٹی روڈ مناواں کے مقام پر 60 بستروں پر مشتمل تحصیل لیول ہسپتال کے قیام کیلئے 33 کروڑ 55 لاکھ 10 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کی تعمیر کیلئے 1 ارب 55 کروڑ 43 لاکھ 47 ہزار روپے، ضلع لاہور میں جوڈیشل کمپلیکس (فیز II)میں لائرز چیمبروں کی تعمیر کیلئے 23 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی تحصیل کہوٹہ میں کہوٹہ پنجر آزاد پتن روڈ لمبائی 31کلومیٹر روڈ کی کشادگی ، بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 12 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزار روپے، سرور شہید کالج تا گلیانہ موڑ تحصیل گوجر خان جی ٹی روڈ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر(پی سی II) کیلئے 8 کروڑ 88 لاکھ روپے، ضلع جہلم دینہ میں جی ٹی روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر (پی سی II)کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے، ضلع سرگودھا میں سلانوالی تا چک نمبر 58 جنوبی برآستہ 119 موڑ ، 126 س ب لمبائی 39.80 کلومیٹر روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 1 ارب 1 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار روپے، ضلع سرگودھا میں لکسیاں پل بمقام 130 کلومیٹر لاہور سرگودھا بنوں روڈ تا للیانی برآستہ جالا مخدوم، غوث محمد والا، میانا کھوں، میتلا چک نمبر 67 س ب لمبائی 35.60 کلومیٹر روڈ کی کشادگی ، بہتری و بحالی کیلئے 73 کروڑ 41 لاکھ 28 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں عزیز کراس چوک تا چن دا قلعہ شہری حصہ سے جی ٹی روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 36 کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں فقیر پورہ چوک تا بہاری کالونی چوک برآستہ مین مارکیٹ تا پیپل کالونی گوجرانوالہ لمبائی 3.10 کلومیٹر مین روڈ پیپلز کالونی کو دو رویہ کرنے کیلئے 21 کروڑ 60 لاکھ 97 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ میں وزیر آباد تا کوٹ ہرا روڈ لمبائی 42.80 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری کیلئے 1 ارب 37 کروڑ 66 لاکھ 89 ہزار روپے، ضلع حافظ آباد میں میٹلڈ روڈ جلالپور بھٹیاں لمبائی 6.7 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 41 کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے، ضلع منڈی بہاؤ الدین میں پل نوریاناتا ٹبہ مانک بوسال لمبائی 16.50 کلومیٹر روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 20 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں چک نمبر 90 ر ب تا 99 ر ب لمبائی 26.20 کلومیٹر روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 25 کروڑ 49 لاکھ 70 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں چک نمبر 76 گ ب تا ڈج کوٹ پنسارہ روڈ لمبائی 46 کلومیٹر روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 39 کروڑ 77 لاکھ 79 ہزار روپے، نیشنل ماڈل سکول تا فیصل آباد روڈ شرقپور چوک برآستہ سرور شہید روڈ سٹیڈیم اور قلعہ سٹی شیخوپورہ لمبائی 1.59 کلومیٹر (فیز I)(ترمیمی) کو دو رویہ کرنے کیلئے 44 کروڑ 80 لاکھ 63 ہزار روپے، ضلع لیہ میں لیہ تا چوک اعظم لمبائی 28.70 کلومیٹر روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 3 ارب 1 کروڑ 68 لاکھ 74 ہزار روپے، ضلع لیہ میں طارقو اڈہ تا خارقان روڈ چک نمبر 501 ٹی ڈی اے لمبائی 33کلومیٹر کی مرمت و بحالی کیلئے 29 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار روپے ، ضلع رحیم یار خان میں فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 35 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزار روپے اور ضلع بہاولنگر میں چشتیاں کے مقام پر 30,000 میٹرک ٹن کنکریٹ کے ذخیرہ دانوں کی تعمیر کے لیے 45 کروڑ 34 لاکھ 61 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر