بولی والی کمیٹی کے نام پر شہریوں سے 65ملین کا فراڈ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب پنجاب سے جواب طلب

بولی والی کمیٹی کے نام پر شہریوں سے 65ملین کا فراڈ کرنیوالے ملزم کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بولی والی کمیٹی کے نام پر شہریوں سے 65ملین کا فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب پنجاب سے 30ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس محمود مقبول نے ملزم قیصر احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ملزم کے خلاف بے بنیاد شکایات کی بناء پر احتساب عدالت میں 65ملین کا ریفرنس دائر کیا ہے، ریفرنس میں ملزم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے گوجرانوالہ کے علاقے میں شہریوں کو بولی والی کمیٹی کا جھانسہ دے کر 65ملین کا فراڈ کیا ہے، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق دیکھے بغیر ہی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، نیب کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں ،ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے ڈی جی نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -