ہائیکورٹ نے سنرجی ریورس لمیٹڈ سے پونے5 کروڑ کی انکم ٹیکس ریکوری روکدی

ہائیکورٹ نے سنرجی ریورس لمیٹڈ سے پونے5 کروڑ کی انکم ٹیکس ریکوری روکدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے سنرجی ریورس لمیٹڈ سے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے انکم ٹیکس ریکوری کمشنر ان لینڈ ریونیو کی طرف سے اپیل کے فیصلے تک روک دی ، عدالت نے کمشنر ان لینڈریونیوکو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔مسٹرجسٹس شاہدکریم کی عدالت میں سنرجی ریسورس لمیٹڈ کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزارکے وکیل بیرسٹراحمد پنسوتا نے موقف اختیارکیا کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے درخواست گزارکو ان کی آمدن کے برعکس 4کروڑ 75 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوادیاگیا ہے جس کے خلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اپیل کی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے فیصلے تک انکم ٹیکس ریکوری کی وصولی روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیوکو حکم دیا کہ اس درخواست کا ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -