پنجاب حکومت معطل افسروں کے نوٹیفکیشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریگی

پنجاب حکومت معطل افسروں کے نوٹیفکیشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریگی

لاہور(محمد نواز سنگرا) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے او ایس ڈی بنائے جانے والے3سیکرٹریوں اور معطل کیے جانیوالے 2ڈی سی اوز کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ’’این او سی‘‘لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت،لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو 12ستمبر کو او ایس ڈی بنانے اور ڈی سی او جہلم اور اٹک کو معطل کرنے کا ہینڈآؤٹ جاری کیا تھا مگر چار روز گزر جانے کے باوجود بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر تقرروتبادلوں پر پابندی لگائی گئی ہے جس کے باوجود حکومت پنجاب نے تین سیکرٹریوں کو او ایس ڈی بنانے اور 2ڈی سی اوز کو معطل کرنے کا ہینڈ آؤٹ جار ی کر دیا ہے۔جو نوٹیفکیشن جاری کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان 3سیکرٹریوں کو او ایس ڈی بنانے اور2ڈی سی اوز کو معطل کرنے کیلئے ’’این او سی ‘‘لیا جائے گا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر