صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سکیم تیا ر

صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سکیم تیا ر

لاہور(خبر نگار خصوصی)الیکشن کمیشن نے صوبائی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سکیم تیا ر کر لی ہے۔شہر کی274یونین کونسلوں میں 3049پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 3197پریزائیڈنگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں ۔ مردوں کیلئے1374،خواتین کیلئے 1343اور خواتین اور مردوں کے مشترکہ 368پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔ان میں 9020پولنگ بوٹھ قائم گئے گئے ہیں جبکہ3197پریزائیڈنگ اور18695اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 9730پولنگ افسران لگائے گئے ہیں ۔پولنگ سٹیشنوں پر خواتین پولنگ افسران کو سامان اٹھانے کیلئے ایک نائب دیا جائے گا اور سٹاف کی تربیت10اکتوبر کو شروع کی جائے گی۔

پولنگ سکیم تیار

مزید : صفحہ آخر