محمکمہ داخلہ کے ذیلی اداروں میں تعاون کا فقدان، پاسپورٹ سیل نادرا کا 55کروڑ کا نادہندہ نکلا

محمکمہ داخلہ کے ذیلی اداروں میں تعاون کا فقدان، پاسپورٹ سیل نادرا کا 55کروڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل)وفاقی وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں میں تعاون کا فقدان ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ ،نادرا کا 55کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا۔امیگریشن و پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے نادرا سے مشین ریڈیبل پاسپورٹ ، کمپیوٹرائز ڈ شناختی کارڈ اور نائیکوپ پڑھنے کی سروسز حاصل کیں ۔لیکن معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ کی۔نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام وقتاً فوقتاً ادائیگی کرتے رہتے ہیں۔معلوم ہواہے کہ نادرااور امیگریشن و پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین سی این آئی سی ویری فکیشن ایگریمنٹ طے پایا ۔ جس کی کلاز 7.1کے تحت کسی بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ، نائیکوپ اور پاسپورٹ کی تصدیق کے عوض ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ آفس ، نادرا کو فی کس 12روپے فراہم کریگا۔ اور یہ رقم زیر تذکرہ کسی بھی دستاویز کی تصدیق کے بعد 30دنوں میں نادرا کو فراہم کی جائیگی۔لیکن متعلقہ حکام نے نادرا سے آٹو میٹیڈ فنگر اڈینٹی فکیشن سسٹم اور مشین ریڈیبل سروسزکی حصول کے باوجود 55کروڑ روپے ادا نہ کئے ۔ذرائع کے مطابق نادرا اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ دونوں ہی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے ہیں لیکن دونوں میں تعاون کے فقدان کے باعث سی این آئی سی ویری فکیشن ایگریمنٹ پر حقیقی معنوں میں عملدر آمد نہیں ہوتا ۔ اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو نادرا کے ترجمان کا کہناتھا کہ دونوں ہی سرکاری ادارے ہیں اور واجبات کی ادائیگی میں کمی بیشی چلتی رہتی ہے۔ ایسے میں امیگریشن و پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو نادہندہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -