75فیصد عوام کی رائے میں پاک فوج مقبول ترین ادارہ ہے، 20فیصد مارشل لاء کے حامی ہیں، پلڈ اٹ

75فیصد عوام کی رائے میں پاک فوج مقبول ترین ادارہ ہے، 20فیصد مارشل لاء کے حامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) پاکستان میں جمہوری نظام سے متعلق پلڈاٹ کا تازہ سروے،فوجی ٹیک اوور کا آپشن مسترد،66فیصد پاکستانیوں نے ملک میں جمہوریت کے مجموعی معیار کو بہتر قراردیا،صرف20فیصد مارشل لاء کے حامی نکلے،فوج75فیصد کی حمایت سے ملک کا مقبول ترین ادارہ،62فیصد پاکستانی اعلیٰ عدلیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،80فیصد بلدیاتی الیکشن کو اہم سمجھتے ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈولپمنٹ کے تازہ سروے میں 66فیصد پاکستانیوں نے ملک میں جمہوریت کے مجموعی معیار کو بہتر قراردیا ہے جبکہ 64فیصد جمہوری طور پرمنتخب حکومت کو پاکستان کے لیے بہترین نظام قراردیتے ہیں۔پلڈاٹ کی جانب سے کیے جانے والے جمہوریت کے معیارسے متعلق سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے فوجی ٹیک اوور مسترد کردیا ۔ صرف 20فیصد پاکستانیوں کے نزدیک فوجی ٹیک اوور ملک کے لیے بہترہے جبکہ فوج 75فیصد ووٹوں کے ساتھ ملک کا مقبول ترین ادارہ ہے ۔ صرف 33فیصد پاکستانیوں نے بیوروکریسی کوموثرقراردیا۔ 80 فیصد پاکستانی ملک میں بلدیاتی انتخابات کو اہم اور 64 فیصد آزاد میڈیا کا کردار مثبت سمجھتے ہیں۔سروے میں سپریم کورٹ اورہائی کورٹس 62فیصد، پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا 53 اور55فیصد کی ریٹنگ کے حامل رہے ۔ ریاست کی خودمختاری کے تحفظ کے حق میں 33فیصد ووٹ ملے۔

مزید :

صفحہ آخر -