پاکستان نے پہل کی تو جواب میں گولیاں گن کر نہیں چلائیں، بھارت
بھوپال(اے این این)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، کسی نے پہل کی تو پھر جواب میں چلائی جانے والی گولیاں نہیں گنیں گے ،پاکستانی رینجرز سے میٹنگ کے دوران واضح کر دیا کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ہے اور رہے گا ۔ ریاست مدھیہ پردیش کے صدر مقام بھوپال میں وائی این سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے تحت قومی سلامتی چیلنج اور حکمت عملی کے موضوع پر لیکچرسیریز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری پالیسی میں کسی کوپریشان کرنا شامل نہیں تاہم اگر ہماری اندرونی سلامتی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو چھیڑیں گے نہیں ۔ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرز اور اس کے وفد کے ساتھ میٹنگ کے دوران واضح کر دیا گیاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ہے اور رہے گا اوراگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو صرف پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 23ہزار کلومیٹر طویل سرحدوں کی حفاظٹ چیلنج ہے تاہم اس کی حفاظت بخوبی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آئندہ 10سے 15برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔