محکمہ آبپاشی سیالکوٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف، ایکسین کیخلاف انکوائری شروع

محکمہ آبپاشی سیالکوٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف، ایکسین کیخلاف انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ارشد محمود گھمن) نہر مرالہ راوی لنک ہیڈ مرالہ محکمہ اریگیشن سیالکوٹ کے ایکسین کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف پنجاب حکومت نے نہر کی دیکھ بھال و دیگر فنڈز کی مد میں اربوں روپے سالانہ مختص کئے جو تبسم شفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے فرضی کاغذی کاروائی کے ذریعے محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا دیا،جس کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ لاہور ہیڈ کواٹر ڈی جی انور رشید نے ایک شہری کی درخواست پر نہر مرالہ راوی لنک ہیڈ مرالہ کے ایکسین تبسم شفیق کے خلاف ڈائریکٹر گوجرنوالہ کو کاروائی کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔درخواست گذار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسین تبسم شفیق ایک مڈل کلاس فیملی گوجرنوالہ سے تعلق رکھتا تھا لیکن اب اپنے محکمے میں عہدے کا ناجائز استعمال کرکے کروڑوں کا مالک بن گیا ہے جگہ جگہ قیمتی پلاٹ خرید رکھے ہیں اور اب ایک عالیشان بنگلا میں رہائش پذیر ہے ۔مزید الزامات کے مطابق تبسم شفیق نے گزشتہ سالوں کے دوران بطور ایکسین نہر مرالہ راوی لنک پر ترقیاتی فنڈز کے ٹینڈرز میں بھی لاکھوں روپے کی کمیشن حاصل کی ہے جو کہ ٹھیکداروں نے اس کی آشیر باد سے ناقص میٹریل کا استعمال کرکے محکمہ آبباشی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے یہاں تک کہ پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے فنڈز میں سے بھی کروڑوں روپے فرضی کاغزی کاروائی کرکے نکلوالئے ۔درخواست گذار نے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سے اس کے اکاؤنٹس اور پراپرٹی غیر قانونی طریقے سے بنائی جانے والی کروڑوں روپے کی ملکیتی کی تحقیقات کرکے کاروائی کی جائے۔جب اس بابت موقف دریافت کرنے کے لئے ایکسین تبسم شفیق سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ایسی درخواستیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں اینٹی کرپشن کی انکوائری کو جس طرح فالو کیا جاتا ہے اس سے میں بخوبی واقف ہوں ۔

مزید :

صفحہ آخر -