پی ٹی آئی، متحدہ کے استعفے ،سپریم کورٹ نے وزیراعظم سمیت 97فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

پی ٹی آئی، متحدہ کے استعفے ،سپریم کورٹ نے وزیراعظم سمیت 97فریقین کو نوٹس جاری ...
پی ٹی آئی، متحدہ کے استعفے ،سپریم کورٹ نے وزیراعظم سمیت 97فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف ،اسپیکر قومی اسمبلی،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ اور الیکشن کمیشن سمیت 97فریقین کو نوٹس جا ری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کےاستعفوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی۔سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تحریک انصاف اورایم کیو ایم کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ۔اس دوران درخواست گز ارکا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکی ہے اس کا دوبارہ اسمبلیوں میں آنا غیر قانونی ہے ،عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف ،اسپیکر قومی اسمبلی،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ اور الیکشن کمیشن سمیت 97فریقین کو نوٹس جا ری کر دیئے ہیں ۔سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردیے متحدہ کئے استعفوں سے متعلق درخواست ظفر علی شاہ نے دائر کر رکھی ہے

مزید : جرم و انصاف /Headlines