زمبابوے کے صدر نے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس میں غلط تقریر پڑھ دی

زمبابوے کے صدر نے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس میں غلط تقریر پڑھ دی
زمبابوے کے صدر نے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس میں غلط تقریر پڑھ دی

  


ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک )زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس میں غلط تقریر پڑھ دی۔انھوں نے یہی تقریر 25 اگست کو سٹیٹ آف دی نیشن کے اجلاس میں بھی پڑھی تھی اور اپوزیشن کے اراکین نے ان کی تقریر کے دوران شور شرابہ کیا تھا اور انھیں پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔رابرٹ موگابے کے ترجمان نے سرکاری اخبار ’ہیرالڈ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلطی صدر کے دفتر میں چیزیں گڈ مڈ ہوجانے کی وجہ سے ہوئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر کی تقریر سے قبل کشیدگی کا ماحول تھا اور سرکاری نشریاتی ادارے نے خلل اندازی کے خوف کو بھانپتے ہوئے اجلاس کی براہِ راست کارروائی منسوخ کر دی تھی۔جب مسٹر موگابے نے بولنا شروع کیا تو جلد ہی وہاں موجود لوگوں کو پتہ چل گیا کہ انھوں نے یہ سب باتیں پہلے بھی سن رکھی ہیں۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر کی تقریر کے دوران ایم ڈی سی کے ارکان خاموش بیٹھے رہے جبکہ حکمران جماعت کے حمایتی وقفے وقفے سے تالیاں بجاتے رہے۔جب صدر موگابے نے یہ تقریر پہلی بار پڑھی تھی تو اپوزیشن کے ارکان نے ملک کے معاشی بحران کے حل کے لیے حکومت کے دس نکاتی منصوبے کے خلاف احتجاجی گیت گائے تھے۔صدارتی ترجمان جارج چرامبا نے کہا غلط تقریر پر انھیں ’بہت زیادہ افسوس‘ ہے۔صدر بعد میں دارالحکومت ہرارے کے ایک ہوٹل میں درست تقریر پڑھیں گے۔

مزید : بین الاقوامی